بھارتی فوج کی ناقص سکیورٹی ، اسلحہ گودام سے ہتھیار چوری

بھارتی فوج کی ناقص سکیورٹی ، اسلحہ گودام سے ہتھیار چوری

مدراس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ کرنل میانک کی شکایت پر مقدمہ درج، 4افراد گرفتار

حیدرآباد،نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سکندرآباد کینٹ میں مدراس رجمنٹ کے اسلحہ گودام سے بڑی تعداد میں ہتھیار چوری ہونے  کے واقعے نے بھارتی فوج کی سکیورٹی اور نگرانی کے نظام پر سنگین سوالات اٹھا دئیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چوری ہونے والے ہتھیاروں میں چارAK-203 رائفلیں بمعہ پانچ میگزین، ایک انساس رائفل بمعہ تین میگزین، نو ایم ایم کی چھ پستولیں بمعہ 12 میگزین اور ایک 6.35 بور سولین پستول بمعہ میگزین شامل ہیں۔20 مدراس رجمنٹ بٹالین کے لیفٹیننٹ کرنل میانک گووتیرکر کی شکایت پر ہتھیاروں کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

حفاظت پر مامور 12 اہلکاروں کو مبینہ طور پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس اور بھارتی فوج کے حکام مشترکہ طور پر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ حراست میں لیے گئے 4افراد میں فوج کا سول عملہ بھی شامل ہے ۔ فوجی حکام کی شکایت کے مطابق ہتھیاروں اور گولہ بارود کا آخری مرتبہ 30اگست کو باقاعدہ حساب کیا گیا تھا، چوری کا انکشاف 31اگست 2026 کو صبح8 بجے ہوا جب معمول کے مطابق اسلحہ خانے کو کھولا گیا تو گولہ بارود رکھنے والے کمرے کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر فوجی انٹیلی جنس، مرکزی تحقیقاتی اداروں، تلنگانہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور تلنگانہ کاؤنٹر انٹیلی جنس پر مشتمل کثیر ادارہ جاتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...