لبنان:اسرائیلی فضائی حملے ،7افراد شہید،20زخمی
لبنان کا امریکااور عالمی برادری سے اسرائیلی حملے فوری رکوانے کا مطالبہ نیتن یاہو کا مغربی کنارے کی بعض غیر قانونی بستیاں خالی کرانے کا حکم
بیروت(اے ایف پی)لبنان میں جنگ بندی اور اسرائیل لبنان معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ۔ لبنانی صدر جوزف عون نے امریکا اور عالمی برادری سے اسرائیلی حملے فوری رکوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر عون نے کہا حملوں میں سرکاری عمارتوں اور غیر فعال ہسپتال کو نقصان پہنچا، جو خطرناک پیش رفت ہے ۔ اسرائیل کے مطابق حملوں میں حزب اللہ کے اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے بعض بستیوں کو خالی کرانے کا حکم دیا ہے ، تاہم وہ اس اقدام سے متفق نہیں۔ بین الاقوامی قانون کے تحت مغربی کنارے میں قائم تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی تصور کی جاتی ہیں جبکہ اسرائیلی قانون کے مطابق وہ بستیاں غیر قانونی ہیں جو حکومت کی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments