بولیویا:فوجی اڈے پر دھماکے 3ہلاک، 84زخمی، 14 لاپتا
ویاچا(اے ایف پی)بولیویا کے فوجی اڈے پر دو دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 84 زخمی ہو گئے ۔
پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق دھماکے ویاچا شہر میں فوجی تنصیب پر ہوئے جہاں دستی بم اور ٹی این ٹی سمیت دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔14 فوجیوں کے لاپتا ہونے کی اطلاع بھی دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments