بھارت:اے آئی اور کتوں کی مدد سے کینسر کی شناخت کا تجربہ شروع
بنگلورو(اے ایف پی)بھارت میں ریسکیو کتے مصنوعی ذہانت کی مدد سے انسانی سانس میں کینسر کی علامات شناخت کرنے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔
ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ ڈوگنوسس نے کتوں کی غیر معمولی حس شامہ کو بیماری کی ابتدائی تشخیص کیلئے استعمال کرنے کا تجربہ شروع کیا ہے۔ کتوں کو سینسرز سے لیس تھری ڈی پرنٹڈ ہیلمٹ اور ہارنس پہنائے جاتے ہیں۔ جبکہ اے آئی ان کی دماغی سرگرمی، سانس اور جسمانی حرکات کا تجزیہ کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایک کتا ایک گھنٹے میں ہزاروں نمونوں کو سونگھ سکتا ہے۔ ڈوگنوسس آئندہ سال اس ٹیکنالوجی کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کی امید رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق بھارت میں جہاں اکثر مریضوں میں کینسر کی تشخیص دیر سے ہوتی ہے، یہ طریقہ ابتدائی اور کم لاگت سکریننگ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments