لاہور:نامعلوم وجوہات پر 2افراد کی مبینہ خود کشی

لاہور:نامعلوم وجوہات  پر 2افراد کی مبینہ خود کشی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر17 سالہ نوجوان سمیت 2افراد نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 55سال نور محمدنے نامعلوم وجہ پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی ختم کی۔ اسی طرح شاد باغ کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان نبیل نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگلیں جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...