شام میں اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں:اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ شام میں اسرائیل کی فوجی سرگرمیاں اور سینکڑوں افراد کو حراست میں لینا جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے ۔۔۔
شام سے متعلق اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کی رکن فینولا نی آولین نے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن شام میں اسرائیل کی مسلسل کارروائیوں سے شدید پریشان ہے اور ایسے اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments