تہران میں پناہ گاہوں کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈز لگانے کا فیصلہ
تہران(مانیٹر نگ ڈیسک)تہران سٹی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران کے بعض علاقوں، جن میں میٹرو سٹیشنز بھی شامل ہیں، میں پناہ گاہوں کی نشاندہی کے لیے سائن بورڈز نصب کیے جائیں گے ۔۔
مھدی چمران نے بتایا کہ سٹی کونسل کی حالیہ منظوریوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان مقامات پر سائن بورڈز لگائے جائیں گے جنہیں پناہ گاہوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ، تاکہ شہریوں کو ان پناہ گاہوں کے مقامات سے آگاہی ہو سکے ۔گزشتہ دو جنگوں کے دوران ایرانی شہریوں نے پناہ گاہوں کی کمی اور ممکنہ پناہ گاہوں تک رسائی کے لیے مناسب نشانات نہ ہونے پر تنقید کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments