ہندو گروپ کے دورے پر ایفل ٹاور کی خواتین عملے کو ڈیوٹی سے ہٹانے کی تحقیقات کا حکم
پیرس(اے ایف پی)پیرس کے میئر نے ہندو مذہبی گروپ کے دورے کے دوران ایفل ٹاور سے خواتین عملے کو ہٹانے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔اس واقعے کے بعد ملازمین نے کام چھوڑ دیا تھا۔۔
، جس کے باعث تاریخی یادگار پیر کو ایک روز کیلئے بند رہی۔ ٹاور منگل کو دوبارہ عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ایفل ٹاور کی انتظامی کمپنی نے اعتراف کیا کہ ہندو وفد نے دورے کے دوران خواتین سے میل جول محدود رکھنے کی درخواست کی تھی، جسے قبول نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ پیرس کے میئر نے خواتین عملے کو الگ رکھنے کے فیصلے کو غیرمنصفانہ اور ناقابل قبول قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments