تھائی لینڈ:پولیس اہلکار نے اہلیہ کو نرسری سکول میں قتل کردیا، بچے محفوظ

تھائی لینڈ:پولیس اہلکار نے اہلیہ کو  نرسری سکول میں قتل کردیا، بچے محفوظ

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ میں پولیس اہلکار نے نرسری سکول میں کام کرنے والی اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، تاہم تمام بچے محفوظ رہے ۔

حکام کے مطابق واقعہ بنکاک کے جنوب مشرقی صوبے چون بوری میں پیش آیا، جہاں ملزم فائرنگ کے بعد گھر واپس چلا گیا۔ گورنر چون بوری نے بتایا کہ 44 بچوں، 3 اساتذہ اور دیگر عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...