آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی کاکوئی فیصلہ نہیں کیا:جنوبی کوریا
سیئول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ممکنہ فوجی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔۔۔
ایران نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر سیئول نے ایسی کوئی فوجی تعیناتی کی تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کے لیے کسی ‘‘تعاون’’ پر غور کر رہا ہے ۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق اعلیٰ سفارت کار چو ہیون نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایران کی درخواست پر ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اپنے اتحادی جنوبی کوریا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے لیے مدد فراہم کرے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیئول نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد دینے کی ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جمعہ کو ہونے والی یہ ٹیلی فونک گفتگو ایران کی جانب سے اس ہفتے کے آغاز میں دی گئی اس وارننگ کے بعد ہوئی ہے جس میں تہران نے کہا تھا کہ تنازع میں جنوبی کوریا کی کسی بھی فوجی شمولیت کے ‘‘سنگین نتائج’’ ہوں گے ۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک حقائق معلوم کرنے والی ٹیم بھی روانہ کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments