پولینڈ : روبوٹس کا اپنے مطالبا ت کے حق میں مظاہرہ
وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)پولینڈ کی وزارتِ ڈیجیٹل امور کے باہر تقریباً 30 روبوٹس نے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹائزیشن کے حوالے سے سخت قوانین کا مطالبہ کیا گیا۔
اس انوکھے احتجاج کے انسانی منتظمین کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ اور روزگار پر نئی ٹیکنالوجیز کے اثرات کے حوالے سے وسیع تر عوامی بحث کی شدید ضرورت ہے ۔پولینڈ کے ڈیجیٹل امور کے وزیر کرسٹوف گاؤکوسکی نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کا محکمہ ان ریگولیشنز پر کام کر رہا ہے ۔ تاہم ایک منتظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس وقت جن مجوزہ منصوبوں پر بحث ہو رہی ہے ان میں مزدوروں اور ان کی نوکریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments