آرمینیا میں شفقت علی خان پاکستان کے پہلے سفیر مقرر
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیرشفقت علی خان کو آرمینیا کے پہلے سفیر کے طورپر مقرر کرد یا گیا ہے۔
شفقت علی خان آرمینیا میں بطور غیرمقیم سفیرذمہ داریاں نبھائیں گے ،شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدرکو سفارتی اسناد پیش کردیں اور انہوں نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات بھی کی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments