تھائی لینڈ : الیکشن کمیشن کا 26 سینیٹرز پر انتخابی دھاندلی کا الزام

تھائی لینڈ : الیکشن کمیشن کا 26 سینیٹرز پر انتخابی دھاندلی کا الزام

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے 26 موجودہ سینیٹرز پر گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے اور انتخابی دھاندلی کے لیے ملی بھگت کا الزام عائد کردیا۔

 کمیشن کے مطابق مقدمہ سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا، جس میں وزیراعظم انوتین چارن ویراکول کی جماعت سے وابستہ سینیٹرز بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 77 افراد کو انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث قرار دیا گیا ۔ جون 2024 میں انتخابات میں سینیٹرز کا انتخاب براہ راست عوام نے نہیں بلکہ امیدواروں نے کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو فی جرم 10 سال تک قید، 2 لاکھ بھات جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...