عالمی منڈی میں ایک کروڑ بیرل خام تیل کی یومیہ کمی

 عالمی منڈی میں ایک کروڑ بیرل خام تیل کی یومیہ کمی

مشرق وسطیٰ، یوکرین جنگ سے تیل سپلائی متاثر،قیمتیں ریکارڈ سطح پر عالمی سطح پر تیل ذخائر 50 کروڑ 70 لاکھ بیرل کم ہو چکے :توانائی ایجنسی

پیرس (اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی جنگوں کے باعث خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور ریفائنریوں کو نقصان پہنچنے سے عالمی سطح پر ڈیزل اور دیگر ایندھن کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق عالمی منڈی میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ بیرل خام تیل کی کمی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور بحیرۂ احمر میں سپلائی متاثر ہونے سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت 6اعشاریہ52 ڈالر فی گیلن جبکہ فرانس میں2اعشاریہ41یورو فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی ترسیل بحال ہونے کے باوجود ریفائنریوں کی محدود صلاحیت کے باعث ڈیزل کی منڈی پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے ۔عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق جنگ سے قبل کے مقابلے میں عالمی سطح پر مشاہدے میں آنے والے تیل کے ذخائر تقریباً 50 کروڑ 70 لاکھ بیرل کم ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...