راس لفان کمپلیکس کے ایل این جی یونٹس کی مرمت میں 3 سال لگ سکتے : قطر

راس لفان کمپلیکس کے ایل این جی یونٹس  کی مرمت میں 3 سال لگ سکتے : قطر

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد کعبی کا کہنا ہے کہ راس لفان کمپلیکس میں ایل این جی کی پیداوار کے ان دو یونٹس کی مرمت میں تین سال تک کا وقت لگ سکتا ہے جو جنگ میں تباہ ہو گئے تھے۔

ان کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے قطر کی مائع گیس کی پیداواری صلاحیت کا 17 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ سعد کعبی نے یہ بھی کہا کہ ‘نارتھ فیلڈ ایسٹ’ گیس فیلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا پہلا یونٹ 2027 کی پہلی ششماہی میں پیداوار شروع کر دے گا، لیکن اس کے بعد کے یونٹس کا آغاز آبنائے ہرمز کی صورتحال پر منحصر ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے اس منصوبے کے لیے درکار آلات ابھی تک قطر نہیں پہنچ پا رہے ۔قطر انرجی نے گزشتہ روز یہ بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کا بحران اس کے کچھ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا باعث بن سکتا ہے ۔کمپنی فی الحال ایل این جی کی بہت کم مقدار پیدا کر رہی ہے ۔سعد کعبی نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے تو قطر میں گیس کی معمول کی سرگرمیاں چند ہفتوں کے اندر بحال ہو سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...