دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے : چین

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی  حمایت جاری رکھیں گے : چین

بیجنگ(اے پی پی)چین نے کوہاٹ میں پولیس کیمپ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہشت گردی بنی نوع انسان کی مشترکہ دشمن ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور تمام ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور عالمی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...