چین:بدعنوانی کے الزام پر 2 اعلیٰ جرنیل پارٹی ، فوج سے خارج

چین:بدعنوانی کے الزام پر 2 اعلیٰ جرنیل پارٹی ، فوج سے خارج

بیجنگ(رائٹرز)چین نے 2 اعلیٰ فوجی جرنیلوں ژانگ یوشیا اور لیو ژین لی کوحکمران کمیونسٹ پارٹی اور فوج سے خارج کر دیا۔

سرکاری اعلان کے مطابق دونوں پر پارٹی سے بے وفائی، بدعنوانی اور سنگین تادیبی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ژانگ یوشیا صدر شی جن پنگ کے ماتحت مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین اور طویل عرصے سے اہم فوجی اتحادی سمجھے جاتے تھے ، جبکہ لیو ژین لی اسی کمیشن کے رکن اور جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رہے ۔ دونوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان جنوری میں کیا گیا تھا اور اگست کے آخر میں انہیں مرکزی فوجی کمیشن سے ہٹا دیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے سیاسی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی، گروہ بندی کی اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...