عراق نے 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز سے منتقل کردیا

عراق نے 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز سے منتقل کردیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی آئل ٹینکر کمپنی نے بڑے آئل ٹینکر کے ذریعے 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کردیا۔

کمپنی کے جنرل منیجر علی قیس عبدالجبار کے مطابق کئی دہائیوں بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی ہے ۔ اس اقدام کے تحت عراق نے خام تیل معمول کے مطابق بصرہ بندرگاہ پر اتارنے کے بجائے براہ راست آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا۔ حکام کے مطابق اس سے سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی کو تیل کی فروخت اور بہتر قیمتوں کے حصول کے مواقع مل سکتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...