جرمنی یوکرین کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا، معاہدے طے

جرمنی یوکرین کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا، معاہدے طے

یوکرین کی حمایت یورپی سلامتی کیلئے اہم ،روس کو روکناضروری:جرمنی مسٹر پوٹن، بے مقصد جنگ بند کریں، جرمن چانسلر کی روسی صدرسے اپیل امریکا یوکرین روس مذاکرات اکتوبر کے آخر تک کرانے کا خواہاں:زیلنسکی

کیف(اے ایف پی)جرمنی اور یوکرین نے روسی ڈرون حملوں میں اضافے کے پیش نظر ڈیڑھ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کے  مطابق معاہدے میں جنگی ڈرونز، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے کیلئے معاونت شامل ہے ،معاہدے کے تحت یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کیف کے دورے کے دوران روسی حملوں میں اضافے کا مشاہدہ کیا، جہاں فضائی حملوں کے سائرن بھی گونجتے رہے ۔ مرز نے کہا کہ یوکرین کی حمایت یورپی سلامتی کیلئے اہم ہے اور روس کو روکنے کی ضرورت ہے ،جرمن چانسلر نے روسی صدر پوٹن سے یوکرین پر حملے روکنے اور مذاکرات کی طرف آنے کی اپیل کی ہے ۔اتوار کے روز کیف کے دورے کے دوران مرز نے کہامسٹر پوٹن، یہ بے مقصد جنگ بند کریں۔ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے پہلے ہتھیار خاموش ہونا ضروری ہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے اکتوبر کے آخر تک سہ فریقی مذاکرات کا نیا دور کرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ زیلنسکی کے مطابق امریکی حکام یوکرین اور روس سے رابطے میں ہیں اور تکنیکی سطح پر تین ملکی اجلاس کی تجویز دی گئی ہے ۔ یوکرین نے متحدہ عرب امارات یا امریکا کی تجویز کردہ کسی بھی جگہ پر بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...