ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا کا اعلیٰ سائنسی اعزاز دیدیا
ٹرمپ نے ٹیسلا سربراہ کو قومی اثاثہ اور جدید دور کا تھامس ایڈیسن قرار دیا شریک بانی گوگل سمیت دیگر شخصیات بھی اعزاز پانے والوں میں شامل
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کو ملک کا اعلیٰ سائنسی اعزاز نیشنل میڈل آف سائنس دیدیا۔ تقریب واشنگٹن میں ہوئی، جہاں 6 امریکی ٹیکنالوجی ماہرین کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو قومی اثاثہ اور جدید دور کا تھامس ایڈیسن قرار دیا۔ گوگل کے شریک بانی سرگئی برن، این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور اے ایم ڈی کی سربراہ لیزا سو سمیت دیگر شخصیات بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھیں۔ ٹرمپ اور مسک کے درمیان گزشتہ برس حکومتی اداروں میں اخراجات کم کرنے کے معاملے پر اختلافات کے بعد تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments