اٹلی: انتخابی اصلاحات منظور، 42 فیصد ووٹ پر پارلیمانی اکثریت کی ضمانت
روم (اے ایف پی)اٹلی کے ارکان پارلیمنٹ نے انتخابی قانون میں اصلاحات کی منظوری دے دی۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جارجیا میلونی کی حکومت یہ تبدیلیاں آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے امکانات بہتر بنانے کیلئے کر رہی ہے ۔ اصلاحات کے تحت مکمل متناسب انتخابی نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے 42 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کسی بھی اتحاد کو پارلیمانی اکثریت کی ضمانت ملے گی۔ قانون کی منظوری کے حق میں 227 اور مخالفت میں 164 ووٹ آئے ۔ ووٹنگ سے قبل میلونی نے حکومتی اتحاد کو خبردار کیا تھا کہ اگر اصلاحات منظور نہ ہوئیں تو وہ وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments