میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم، 9قیدیوں سمیت 10ہلاک
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کی ایل کاسٹیلو جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 9 قیدی اور ملاقات کے لیے آیا ہوا بچہ ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی سیکرٹریٹ برائے عوامی تحفظ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں مزید 16 قیدی زخمی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹریٹ کے مطابق مختلف اداروں کے اہلکاروں نے مداخلت کرکے صورتِ حال پر قابو پالیا ہے اور اب جیل انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments