اٹلی ، شراب کی کمپنی کی وائنری سے 30 ہزار بوتلیں چوری

اٹلی ، شراب کی کمپنی کی وائنری  سے 30 ہزار بوتلیں چوری

روم(اے ایف پی)اٹلی کے علاقے ٹسکنی میں چوروں نے شراب بنانے والی معروف کمپنی مارچیزی اینٹینوری کی وائنری سے 30 ہزار بوتلیں چوری کر لیں، جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ یورو (56 لاکھ ڈالر)بتائی گئی ہے ۔

 کمپنی نے واردات کی تصدیق کی۔ کمپنی کے ایک نمائندے نے جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست  کی، کہا کہ ان کے علم کے مطابق اٹلی میں اس سے پہلے اتنی بڑی چوری کبھی نہیں ہوئی۔چوری ہونے والی شراب کمپنی کی تین معروف سرخ وائنز ٹگنیانیلو، سولایا اور گواڈو ال تاسّو پر مشتمل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...