شہزادہ ہیری کا کینیڈا منتقل ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف
لندن (این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان کی ذمے داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے قبل کینیڈا منتقل ہونے کے بعد میں تقریبا 2 ہفتوں تک ڈپریشن کا شکار رہا۔۔۔
اور اس دوران مجھے روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شہزادہ ہیری نے نیورو سائنس دان ڈاکٹر میری فرانسس او کونر کی آن لائن ماسٹر کلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے دبا والے ماحول سے دور ہونے کے چند روز بعد مجھے اچانک محسوس ہوا کہ اس مسلسل دباؤ کی وجہ سے میں معمول کے مطابق کام نہیں کر پا رہا ہوں۔شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کے دیرپا اثرات پر بھی بات کی جو کہ اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments