ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا:ٹرمپ

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا:ٹرمپ

آبنائے ہرمز سے جنگ کے بعد کل سب سے زیادہ تیل نکالا گیا:امریکی صدر

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائے گا،ایران کی موثر ناکہ بندی کر رکھی ہے ، کوئی جہاز ہماری اجازت کے بغیر نہیں گزرتا ،آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی۔کولمبس ڈے پر تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ڈیزل کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے والا ہوں،ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا،جنگ شروع ہونے کے بعد کل آبنائے ہرمز سے سب سے زیادہ تیل نکالا گیا، آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 80 لاکھ بیرل تیل گزرا،اگرایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ اسرائیل کو تباہ کرچکا ہوتا،ہمارا یہی موقف ہے ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...