امریکا:ندال حسین کی سزائے موت کو براہ راست نشر کرنیکا فیصلہ

امریکا:ندال حسین کی سزائے موت کو براہ راست نشر کرنیکا فیصلہ

امریکی فوج کے سابق میجر نے 2009میں فائرنگ کرکے 13فوجیوں کو ہلاک کیا تھا

واشنگٹن (نیوز مانیٹرنگ )امریکا میں 13فوجیوں کے قتل میں ملوث سابق میجر ندال حسن کو دسمبر میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائیگی اور سزا پر عملدرآمد کے مناظر براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امریکی عدالت نے ندال حسن کو فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں 2009 کو فائرنگ کرکے 13 فوجیوں کو  ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی جس پر عملدرآمد 3 دسمبر 2026 کو کیا جا رہا ہے ۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ندال حسن کو 3 دسمبر کو اسی فوجی اڈے پر فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی اور پینٹاگون اس کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نشریات کے انعقاد پر شک ظاہر کیا ہے ۔ ادھر ری پبلکن جماعت کے بعض ارکان نے بھی اعتراض کیا ہے ۔ سینیٹر جان کرٹس نے کہا کہ اس عمل کو نشر کرنا لوگوں میں سزائے موت کو تفریح کے طور پر دیکھنے کا رجحان پیدا کر سکتا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے انسدادِ دہشت گردی کے سابق عہدیدار جو کینٹ نے بھی فیصلے پر تنقید کرتے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردوں کو پروپیگنڈے اور مزید افراد کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے کا موقع مل سکتا ہے ، یا د رہے ندال حسن کے والدین فلسطینی نژاد امریکی تھے ۔واضح رہے امریکا میں 1945 کے بعد فائرنگ سکواڈ کے ذریعے یہ پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...