پولش وزارت داخلہ کا وزیراعظم اور وزیر دفاع پر قاتلانہ حملے کا خدشہ
وارسا(اے ایف پی)پولینڈ کی وزارت داخلہ نے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک اور وزیر دفاع ولادیسواف کوشینیاک کامیش کو ممکنہ قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
وزارت داخلہ کی ترجمان کرولینا کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں پولیس، سرکاری تحفظاتی ادارے اور داخلی سلامتی ایجنسی کے اہلکار بھی شریک ہوئے ۔ نیٹو اور یورپی یونین کے رکن پولینڈ میں گزشتہ ہفتے چاقو سے حملوں کے متعدد واقعات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments