مہنگائی سے تہران کے بازار ویران، کاروبار شدید متاثر
تہران(اے ایف پی)امریکا ایران جنگ کے باعث بڑھتی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے ایرانی تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔
تہران کے تاریخی تجریش بازار میں گاہکوں کی تعداد نمایاں کم ہوگئی ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ دکاندار ناصر کے مطابق پہلے گاہک دو سے پانچ کلو تک خشک میوہ خریدتے تھے ، اب مقدار کم ہوکر آدھا یا ایک کلو رہ گئی ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ مہنگائی تقریباً 90 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں غذائی اشیا کی قیمتیں دوگنا سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ تاجروں نے ڈالر کے نرخ مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایران میں چار سال قبل جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق مجرم دانیال کو رضا احترامی کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔مقامی استغاثہ کے مطابق تحقیقات اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے سزا برقرار رکھی، جس پر عملدرآمد کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments