امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کا نڈال حسن کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے پر تحفظات کا اظہار
واشنگٹن(اے ایف پی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن نے نڈال حسن کی مجوزہ سزائے موت براہِ راست نشر کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔۔
سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس اقدام کی ویڈیو مستقبل کے دہشتگردوں کیلئے بھرتی کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔56 سالہ نڈال حسن کو 2009 میں فورٹ ہُڈ، ٹیکساس میں 13 افراد کے قتل کے جرم میں 3 دسمبر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔ امریکی وزیر دفاع نے براہ راست سزائے موت کی حمایت کی ہے ، جبکہ صدر ٹرمپ نے حتمی فیصلے کو زیر غور قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments