فرانس :طلباوطالبات کے حق میں مظاہرے گریٹا تھنبرگ کی شرکت
پیرس(اے ایف پی)فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے طلبا کے مطالبات کی حمایت میں مظاہرے کیے ۔۔
، جن میں سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شریک ہوئیں،گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ نوجوانوں کو فیصلوں میں شامل نہیں کیا جا رہا اور ان کا مستقبل چھینا جا رہا ہے ۔ مظاہرین نے تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات اور طلبا کے خلاف پولیس کارروائیوں کی مذمت کی۔ احتجاج میں ہائی سکولوں کے طلبا کے علاوہ یونیورسٹی طلبا، اساتذہ، مزدور یونینوں اور بائیں بازو کی جماعت فرانس اَن بوما کے کارکنوں نے شرکت کی۔ فرانسیسی وزارت تعلیم کے مطابق منگل کو ملک بھر میں 214 سکول بند رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments