دبئی :غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400درہم جرمانہ ہوگا

دبئی :غلط جگہ سے سڑک پار کرنے  پر 400درہم جرمانہ ہوگا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیدل چلنے والوں کو مقررہ کراسنگ اور ٹریفک سگنلز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو رفتار کم رکھنے اور پیدل چلنے والے افراد کو راستہ دینے کی تاکید کی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثات روکنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...