برطانیہ :برٹش سمر ٹائم ختم گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے

برطانیہ :برٹش سمر ٹائم ختم  گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے

لندن (آئی این پی)برطانیہ میں 25 اکتوبر کو برٹش سمر ٹائم ختم ہوگیا اور گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں، جس کے بعد ملک دوبارہ گرین وچ مین ٹائم پر آگیا۔

 رات 2 بجے گھڑیاں ایک بجے پر واپس کردی گئیں۔برطانوی حکومت کے مطابق ہر سال مارچ کے آخری اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے اور اکتوبر کے آخری اتوار کو ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں۔ اس تبدیلی سے موبائل فون اور کمپیوٹر سمیت بیشتر ڈیجیٹل آلات وقت خودکار طور پر تبدیل کرلیتے ہیں جبکہ روایتی گھڑیوں اور بعض دیگر آلات میں وقت دستی طور پر درست کرنا پڑتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...