بھارت :ہمالیائی ڈیم کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 40اہلکار زخمی

بھارت :ہمالیائی ڈیم کیخلاف  احتجاج، جھڑپیں، 40اہلکار زخمی

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں مجوزہ ہمالیائی ڈیم کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، جبکہ مشتعل افراد نے کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔

 وزیراعلیٰ پیما کھانڈو کے مطابق 11ہزار 200میگاواٹ  کے مجوزہ منصوبے کے خلاف مظاہروں میں تقریباً 40 پولیس اہلکار پتھراؤ سے زخمی ہوئے ۔ مظاہرین نے پن بجلی کمپنی این ایچ پی سی کے دفتر، پولیس سٹیشن اور منتخب نمائندوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ بھارت کا کہنا ہے کہ ڈیم چین کے تبت میں مجوزہ بڑے آبی منصوبے کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے ، تاہم مقامی آبادی کو بے دخلی اور زمینوں کے نقصان کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...