افغانستان :پابندی کے باوجود پوست کی کاشت 4 گنا بڑھ گئی
افیون کی پیداوار بھی 300 ٹن سے بڑھ کر 1500ٹن تک پہنچ گئی غربت کے باعث کسان پوست کی جانب راغب ہورہے :اقوام متحدہ
کابل(اے ایف پی)افغانستان میں طالبان حکومت کی پابندی کے باوجود 2026 میں افیون کے لیے پوست کی کاشت چار گنا سے زیادہ بڑھ گئی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے مطابق کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے ایک لاکھ ایکڑ سے بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ 6 ہزار ایکڑ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق افیون کی پیداوار بھی پانچ گنا اضافے کے ساتھ 300 ٹن سے بڑھ کر 1500ٹن تک پہنچ گئی۔ طالبان حکومت نے 2022 میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد کاشت کا رقبہ نمایاں طور پر کم ہوگیا تھا۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غربت کے باعث کسان دوبارہ اس فصل کی جانب راغب ہورہے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع آمدن فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔افغان کسان محمد کے مطابق افیون کی کاشت کے بغیر بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments