عراق :داعش میں شمولیت کے جرم میں 3 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید

عراق :داعش میں شمولیت کے جرم  میں 3 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید

بغداد (اے ایف پی)عراق کی عدالت نے جمعرات کو شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے جرم میں تین فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

 بغداد کے علاقے کرخ کی فوجداری عدالت نے چارلی سن، کمال بن مبارک اور عامر امین عمار کو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور خوف پھیلانے میں معاونت کرنے کا مجرم قرار دیا۔ عراق میں عمر قید کی سزا 20 سال قید کے برابر ہے ۔ تینوں ان 47 فرانسیسی شہریوں میں شامل تھے جنہیں گزشتہ سال شام سے عراق منتقل کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...