فرانس :طلبا کا احتجاج دوبارہ شروع کئی ہائی سکولوں کے داخلی راستے بند
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں موسم خزاں کی تعطیلات کے بعد طلبا نے حکومتی رعایتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج دوبارہ شروع کردیا جس کے باعث پیر کو متعدد ہائی سکولوں کے داخلی راستے بند کردئیے گئے۔
طلبا ستمبر سے تعلیمی سہولیات، طبقاتی عدم مساوات اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔وزیر تعلیم نے طلبا سے کلاسوں میں واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل غیر حاضری سے امتحانات متاثر ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments