سینیٹ امیدوار عبدالسلام السید کی انتخابی مہم کو 1 دن میں 24 لاکھ ڈالرز کے ریکارڈ عطیات موصول
مشی گن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار عبد السلام السید کی انتخابی مہم کو گزشتہ روز 24 لاکھ ڈالرز سے زائد کے ریکارڈ عطیات موصول ہوئے ہیں۔۔
۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابی مہم کو 65 ہزار سے زائد افراد نے عطیات دئیے ، جن کی اوسط رقم تقریباً 36 ڈالرز فی عطیہ رہی، ان میں 29 ہزار سے زائد افراد ایسے تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ عطیہ دیا، عطیات میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس ہیلی اسٹیونز نے اچانک ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ہیلی اسٹیونز اگست میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے داخلی انتخابات میں عبدالسید سے معمولی فرق سے ہار گئی تھیں، ہیلی کے حالیہ فیصلے پر پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments