لگتا ہے میرے خلائی لیزر نے اس بار کام نہیں کیا ،ایلون مسک کی طنزیہ ٹویٹ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انتخابات کے نتائج میں ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کا کردار نمایاں طور پر زیرِ بحث ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گھنٹوں کی خاموشی کے بعد ایلون مسک نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ لگتا ہے میرے انتخابات میں مداخلت کرنے والے خلائی لیزر اس بار کام نہیں آئے ۔اوپن سیکرٹس کے وفاقی انتخابی ریکارڈز کے تجزیے کے مطابق ایلون مسک نے ریپبلکن امیدواروں اور قدامت پسند مقاصد کی حمایت کیلئے کم از کم ساڑھے 45 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔ٹیکساس میں سینیٹ کی دوڑ کے دوران مسک نے ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن کی حمایت میں 20 کروڑ ڈالرسے زیادہ خرچ کیے ۔ تاہم پیکسٹن کو ڈیموکریٹک امیدوار جیمز تالاریکو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جیمز تالاریکو نے نام لیے بغیر کہا ہم نے ہر ارب پتی بڑے عطیہ دہندہ، ہر کھرب پتی بڑے عطیہ دہندہ، اور اس ریاست و ملک کے ٹوٹے ہوئے سیاسی نظام کے ہر بدعنوان محافظ کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ طاقت عوام کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments