ڈیموکریٹ امیدوار ایمی ایکٹن اوہائیو کی پہلی خاتون گورنر منتخب

ڈیموکریٹ امیدوار ایمی ایکٹن  اوہائیو کی پہلی خاتون گورنر منتخب

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیموکریٹ امیدوار ایمی ایکٹن اوہائیو کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں۔ ایمی ایکٹن نےری پبلکن امیدوار ویوک راماسوامی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اگرچہ اوہائیو میں اس سے قبل نینسی ہولسٹر مختصر مدت کے لیے قائم مقام گورنر رہ چکی ہیں، تاہم ایکٹن ریاست کی پہلی خاتون ہیں جنہیں باقاعدہ انتخاب کے ذریعے اس منصب کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔وہ صحتِ عامہ کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں اور سابقہ دور میں اوہائیو کی محکمہ صحت کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ان کی کامیابی کو ڈیموکریٹس کے لیے اہم انتخابی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ریاست میں اس سے قبل 2006 میں آخری مرتبہ کسی ڈیموکریٹ نے گورنر کا انتخاب جیتا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...