ہرمز: 4تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ

 ہرمز: 4تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ

دو جہازوں کو روک دیا گیا ، ایک ڈرون بھی مار گرایا :پاسداران انقلاب امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ وسیع ہو جائے گا:مجتبیٰ خامنہ ای مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ روکنا اولین ترجیح :چینی وزارت خارجہ

تہران،بیجنگ(اے ایف پی)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ دو دیگر جہازوں کو بھی روک دیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں ایک ڈرون مار گرایا گیا ۔ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ چین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے سے روکنا خطے کے ممالک کے ساتھ اس کی سفارتی کوششوں کی اولین ترجیح ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ خطے میں دوبارہ کشیدگی اور جنگ کا آغاز روکنا انتہائی ضروری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...