فرانسیسی بینک پر سائبر حملہ، 13کروڑ 30لاکھ ڈالر چوری
بلڈ بینک کولڈ سٹورز پر بھی سائبر حملہ ، صحت عامہ کو نقصان نہیں پہنچا:حکام
پیرس(اے ایف پی)فرانس کے علاقائی بینک کریڈٹ میوچل آرکیا نے سائبر حملے کا نشانہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکنگ کے ذریعے جعلی مالی لین دین کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبرحملے میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم مبینہ طور پر چوری ہوئی ۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر بعض لین دین عارضی طور پر معطل کر دئیے گئے ۔ علاوہ ازیں فرانس میں ایک بلڈ بینک کے کولڈ سٹورز پر بھی سائبر حملہ کیا گیا ،حکام کے مطابق خون کی فراہمی یا صحت عامہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments