ابراہیمی معاہدے میں شامل ممالک کے سفیروں اور امریکی کانگریس ارکان کا پہلا مشترکہ اجلاس

 ابراہیمی معاہدے میں شامل  ممالک کے سفیروں اور امریکی  کانگریس ارکان کا پہلا مشترکہ اجلاس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین برائن ماسٹ نے ابراہیمی معاہدوں میں شامل ممالک کے سفیروں اور کمیٹی ارکان کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔

کمیٹی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا کانگریسی فورم تھا، جس میں علاقائی تعاون کے فروغ، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور معاہدوں کے اگلے مرحلے میں امریکی کانگریس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برائن ماسٹ جنوری 2025 سے کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ ابراہیمی معاہدے 2020 میں امریکی سرپرستی میں طے پائے تھے ، جن کے تحت اسرائیل اور متعدد عرب ممالک نے سفارتی تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...