میانمار :بے گھر افراد کے کیمپ پر بمباری ، 12 افراد ہلاک،18 زخمی

میانمار :بے گھر افراد کے کیمپ پر  بمباری ، 12 افراد ہلاک،18 زخمی

پونناگیون (اے ایف پی)میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں فوج کے فضائی حملے میں خانہ جنگی سے متاثرہ بے گھر افراد کے کیمپ میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

 امدادی کارکنوں اور عینی شاہدین کے مطابق حملے میں پانچ سالہ بچہ بھی مارا گیا۔ ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ حملے میں اس کی بیٹی، والدہ اور خالہ بھی ہلاک ہوئیں۔ امدادی ادارے کے سربراہ کے مطابق کیمپ میں کئی خاندان گزشتہ چار برس سے پناہ لیے ہوئے تھے ۔ علاقے میں فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...