استنبول:اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران خودکشی کی دھمکی دینے والا پاکستانی گرفتار
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) ترکیہ کے شہر استنبول میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران خودکشی کی دھمکی دینے والے 30 سالہ پاکستانی شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
شہری نے مارٹرز برج پر اپنی گاڑی روک کر چھت پر ترک اور پاکستانی پرچم لہرائے جبکہ پاؤں تلے اسرائیلی پرچم رکھا۔ واقعے کے باعث پل پر ٹریفک معطل رہی،پاکستانی شخص مبینہ طور پر پستول لے کر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہا تھا اور خودکشی کی دھمکی دے رہا تھا۔ پولیس کے ماہر مذاکرات کاروں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد اسے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ ذاتی پریشانیاں اور ذہنی دباؤ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments