چین: 19 نشستوں والے برقی طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

چین: 19 نشستوں والے برقی  طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

بیجنگ (رائٹرز )چین کے سرکاری طیارہ ساز ادارے کومیک نے اپنے تیار کردہ برقی طیارے سی ای 25 اے کی پہلی انسانی پائلٹوں کے ساتھ آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔

چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق یہ پرواز مشرقی شہر بنژو میں  کی گئی۔ طیارے میں دو پائلٹ اور ایک انجینئر سوار تھے ۔یہ طیارہ بجلی سے چلتا ہے اور اس میں 19 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ زیادہ سے زیادہ 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے ۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔چین اس طیارے کو مختصر فاصلے کے فضائی سفر کے لیے تیار کر رہا ہے ۔ تاہم تجارتی پروازیں شروع کرنے سے پہلے اسے متعلقہ حکام سے حفاظتی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...