ترکیہ:ماحولیاتی کانفرنس کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
انطالیہ (اے ایف پی) ترکیہ کے شہر انطالیہ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ماحولیاتی تباہی سے متاثرہ غریب ممالک کی مدد نہ کرنے پر عالمی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مظاہرے میں 7 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے فوسل ایندھن کے استعمال پر سخت پابندیوں اور غریب ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالی امداد دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں کوئلے کی کانیں اور بجلی گھر قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ فوسل ایندھن کا استعمال ختم کرنے کا کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments