امریکا:کارگو جہاز اور مسافر کروز شپ کے درمیان تصادم،32افراد زخمی

امریکا:کارگو جہاز اور مسافر کروز شپ  کے درمیان تصادم،32افراد زخمی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی شہر نیو اورلینز کے ساحلی سمندر میں ایک بڑے مال بردار کارگو جہاز اور سیاحوں سے بھرے مسافر کروز شپ کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد زخمی ہو گئے۔

 حادثے کے وقت مسافر جہاز پر ایک سو بیس سے زائد افراد سوار تھے اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ کروز شپ کو بری  طرح نقصان پہنچا اور وہ ایک جانب جھکنا شروع ہو گیا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں پھنسے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...