آسام:132بنگالی مسلم خاندانوں کے گھر مسمار
1983 میں فسادات کے بعد حکومت نے خود متاثر ین کو یہاں بسایا تھا ہمارے گھر مسمار ، ہندوؤں کے گھروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا:عزیز
گوہاٹی (اے پی پی)بھارتی ریاست آسام میں بے دخلی کی ایک اور کارروائی کے دوران مزید 132بنگالی مسلم خاندانوں کے گھر مسمار کر دئیے گئے ہیں،کارروائی ریاست آسام کے ضلع لکھیم پور کے علاقے بوگیناڈی میں کی گئی ۔ متاثرین نے کہا ہے کہ انہیں محض مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ہمارے گھر توڑ دئیے گئے لیکن ہندوؤں کے گھروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔یہ مسلمان 1983کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اس علاقے میں آباد ہوئے تھے ۔ فروری 1983میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد تشدد شدت اختیار کر گیا تھا جس میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے تھے ۔عزیز رحمان نے بتایا کہ مسمار کیے گئے گھر تقریبا 10ایکڑ اراضی پر واقع تھے ۔ فسادات کے بعد حکومت نے خود متاثر ہ مسلمان خاندانوں کو یہاں بسایا تھا ، علاقے میں سڑکیں، سکول اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments