اسپیس ایکس کا تاریخی کارنامہ، مدار سے لوٹتے اسٹار شپ کو پہلی بار فضا میں ہی پکڑ لیا
اسٹار بیس (اے ایف پی) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خلائی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے مدار سے واپس آنے والے اپنے اسٹار شپ خلائی جہاز کو پہلی بار فضا ہی میں کامیابی سے پکڑ لیا۔۔۔
البتہ خلائی جہاز کا راکٹ بوسٹر واپسی پر تکنیکی خرابی کے باعث خلیج میکسیکو میں جا گرا اور خودکار نظام کے تحت دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسٹار بیس میں ہفتے کو ہونے والے اس تجربے کے دوران جہاز 22 گھنٹے میں زمین کے 14 چکر لگانے اور اسٹارلنک کے 26 سیٹلائٹس مدار میں چھوڑنے کے بعد واپس پہنچا۔ شدید حرارت برداشت کرتے ہوئے فضا میں داخل ہونے والے جہاز کو لانچ پیڈ پر نصب دیوہیکل مشینی بازوؤں نے بحفاظت تھام لیا۔ اسپیس ایکس کے ترجمان ڈین ہوٹ نے اسے خلائی پرواز کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا، ترجمان نے کہا کہ یہ خلائی پرواز کا سب سے بڑا خواب تھا کہ کوئی خلائی جہاز آگ کے شعلوں سے گزرتا ہوا زمین کی جانب آئے اور اسے فولادی بازوؤں کے ذریعے فضا ہی میں پکڑ لیا جائے ۔ ہم نے اسٹار شپ کو پکڑ لیا ہے اور اب سب کچھ بدل جائے گا۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے مکمل طور پر دوبارہ استعمال ہونے والے خلائی جہازوں کی تیاری کی راہ ہموار ہوگی، جس سے مستقبل میں خلائی مشنوں کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments