تحقیقات کیلئے تیار رہیں! ٹرمپ فیملی کو ڈیموکریٹس کے خطوط

تحقیقات کیلئے تیار رہیں! ٹرمپ فیملی کو ڈیموکریٹس کے خطوط

ٹرمپ کے بیٹوں، داماد ،نائب صدر ،اٹارنی جنرل، وائٹ ہاؤس کی سابق چیف آف سٹاف کو دستاویزات محفوظ رکھنے کے نوٹس بدعنوانی، مفادات کے ٹکراؤ، امیگریشن کے غلط استعمال ،ایپسٹین سکینڈل سے متعلق فائلیں چھپانے پر بھی تحقیقات کا امکان

 واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے اہل خانہ اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوری میں کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شروع کی جانے والی وسیع پیمانے پر  تحقیقات کے پیش نظر اپنی تمام دستاویزات محفوظ رکھیں۔ایوانِ نمائندگان کی اوور سائیٹ کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹس رابرٹ گارسیا نے بدھ کے روز مبینہ بدعنوانی، مفادات کے ٹکراؤ، امیگریشن کے غلط استعمال اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کو سنبھالنے کے معاملات کے تحت 12 خطوط ارسال کیے ہیں۔ان نوٹسز کے وصول کنندگان میں صدر ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ جونیئر اور ایرک، نائب صدر جے ڈی وینس، اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ، اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔دوسری جانب، نائب صدر جے ڈی وینس، ٹوڈ بلانچ اور وائٹ ہاؤس کی سابق چیف آف سٹاف سوزی وائلز سے کہا گیا کہ وہ ان دستاویزات کو برقرار رکھیں جن کے بارے میں ڈیموکریٹس کا دعویٰ ہے کہ وہ جنسی مجرم ایپسٹین کے بارے میں معلومات چھپانے اور اس سکینڈل کے سیاسی اثرات سے نمٹنے کی کوششوں سے متعلق تھیں۔متنازع فنانسر ایپسٹین 2019 میں جنسی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے کے دوران جیل میں انتقال کر گیا تھا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...